0
Thursday 27 Sep 2012 22:58

عدالت عظمیٰ کو مان لینا چاہیے کہ غیر ملکی مجسٹریٹ کے سامنے صدر پاکستان کو پیش نہیں ہونا چاہیے،اعتزاز احسن

عدالت عظمیٰ کو مان لینا چاہیے کہ غیر ملکی مجسٹریٹ کے سامنے صدر پاکستان کو پیش نہیں ہونا چاہیے،اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سزاء دے کر سپریم کورٹ بند گلی میں پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ کو اب مان لینا چاہیے کہ غیر ملکی مجسٹریٹ کے سامنے صدر پاکستان کو پیش نہیں ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ سوئس حکام کو خط لکھا جائے گا یا نہیں، انہوں نے خط کا ڈرافٹ نہیں دیکھا تاہم تحفظات ضرور ہیں، سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزاء دے کر سپریم کورٹ بند گلی میں پہنچ گئی ہے، معاملے میں تاسف نظر آتا ہے، اس کا قابل قبول حل نکلنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سے جو رعایت برتی جا رہی ہے اس کا انہیں کوئی دکھ نہیں، ڈکٹیشن پر خط لکھا گیا تو مزید الجھنیں پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 199093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش