0
Monday 1 Oct 2012 11:33

بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت دے، او آئی سی

بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت دے، او آئی سی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ نے 85 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دیتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے حل اور اسلام کے تاثر کو بہتر بنانے کے لیے رکن ممالک کے مابین مکمل حمایت اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ او آئی سی نے بھارت سے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور او آئی سی کے حقائق تلاش کرنے والے مشن کو دورہ کشمیر کی اجازت نہ دینے پر سخت افسوس اور تشویش ظاہر کی گئی۔ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا رابطہ اجلاس چیئرمین وزیر خارجہ قزاقستان یرزان کاز بخونوف کی صدارت میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ جسمیں جموں کشمیر کے عوام کی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت کے قانونی حق کی حمایت کی گئی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کے مکمل احترام اور انکو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام مطلوبہ اقددامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت عالمی انسانی حقوق کے گروپوں کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال اور او آئی سی کے حقائق تلاش کرنے والے مشن کو دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں 2156 گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت کی آزادانہ تحقیقات اور ان جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام اہم مسائل کیلئے مذاکرات کی کوششوں کی تعریف اور عالمی برادری سے پاک بھارت تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 199977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش