0
Monday 1 Oct 2012 23:15

دادو میں پیر مظہر الحق کے گھر کے باہر کریکر دھماکا، کوئی نقصان نہیں ہوا

دادو میں پیر مظہر الحق کے گھر کے باہر کریکر دھماکا، کوئی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے شہر دادو میں صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر کے باہر کریکر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مزدور آباد میں نامعلوم افراد پیر مظہر الحق کے گھر کے قریب کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے گھروں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے، جب وزیر ہی محفوظ نہیں ہے تو عوام کیا کرے۔
خبر کا کوڈ : 200137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش