0
Tuesday 2 Oct 2012 19:45

امریکہ کے ساتھ تعلقات ملت ایران کے فائدے میں نہیں ہیں، جنرل فیروز آبادی

امریکہ کے ساتھ تعلقات ملت ایران کے فائدے میں نہیں ہیں، جنرل فیروز آبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کسی بھی طرح سے ملت ایران کے فائدے میں نہیں ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل فیروز آبادی نے ملک کے اعلٰی حکام کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بھیڑیے اور بکری جیسے تعلقات ہیں اور جب تک امریکہ اپنی اصلاح نہیں کرلیتا اس کے ساتھ ملت ایران تعلقات برقرار نہین کرے گی۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ امریکی عوام جمہوری حقوق سے محروم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل فیروز آبادی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے قدس کی غاصب حکومت کی حمایت، شام کے امور میں مداخلت اور اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی تیاری جیسے امریکی اقدمات سے امت مسلمہ شدید غم و غصے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 200365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش