0
Wednesday 3 Oct 2012 16:45

تحریک ناموس رسالت ملک بھر میں 5 اکتوبر کو یوم مذمت منائے گی، صاحبزادہ ابوالخیر

تحریک ناموس رسالت ملک بھر میں 5 اکتوبر کو یوم مذمت منائے گی، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر پر مشتمل تحریک ناموس رسالت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سرپرستی میں بنائی جانے والی فلم کے کرداروں اور معلون پادری کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور اقوام متحدہ میں حضور نبی، تمام انبیاء اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کو جرم کا قانون بنایا نہیں جاتا اس وقت تک پوری دنیا کے مسلمان بلخصوص پاکستان کے غلامانِ مصطفےٰ اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ گستاخانہ فلم کے خلاف 5 اکتوبر جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔ جبکہ 12 اکتوبر جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے صدر اور تحریک ناموس رسالت کے کنونیئر ڈاکٹر صاحبزادہ محمد زبیر نے تحریک ناموس رسالت کی مرکزی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ، علامہ قاری محمد زوار بہادر، مولانا امجد خان، مولانا اللہ وسایا، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، علامہ شفیق خان پسروری، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا امیر حمزہ، قاری محمد یعقوب شیخ، مخدوم عاصم محمود، رشید احمد رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیاقت بلوچ، مولانا عبدالغفور حیدری، قاری محمد زوار بہادر، مولانا امیر حمزہ، مولانا عبدالرﺅف فاروقی اور علامہ شفیق خان پسروری پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جوجلد ہی اسلام آباد میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور حکومتی اداروں، وزارت خارجہ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینٹ کے چیئرمین سے ملاقات کرکے تحریک ناموس رسالت کے پلیٹ فارم پر ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد کرے گی جس میں ناموس رسالت کے موضوع پر لٹریچر اور قرآن حدیث کی روشنی میں مسئلہ ناموس رسالت پر بریفنگ دی جائے گی اور زور دیا جائے گا کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں اور حکومت پاکستان کے ذریعے اقوام متحدہ میں حضور نبی کریم کی ناموس کے خلاف تحریراً، تقریراً یا کوئی بھی بے ادبی کرنا ایسا جرم قرار دیا جائے جس کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہو۔
خبر کا کوڈ : 200463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش