0
Thursday 4 Oct 2012 22:35

فوج کو نشانہ بنانے والوں کو نواز شریف گلے لگا رہے ہیں، لطیف کھوسہ

فوج کو نشانہ بنانے والوں کو نواز شریف گلے لگا رہے ہیں، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء جمہوریت میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے ہی انتقام لے گی اور جمہوریت میں اتنی لچک ہوتی ہے کہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ ن سرائیکی صوبے کے حق میں نہیں، جبکہ سرائیکی صوبے سے متعلق جاوید ہاشمی کا تجویز کردہ نام پنجند انہیں قبول ہے اور سرائیکی صوبے کی قرارداد سینیٹ سے منظور کرائی جائے گی، فوج کو نشانہ بنانے والوں کو نواز شریف گلے لگا رہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن اقتدار بچانے کے لیے ملک کو توڑنے سے دریغ نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ چور دروازے سے ہی اقتدار میں آتی ہے اور یہ اقتدار کی ہوس میں ملک توڑ دے گی، گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بلوچ بھائیوں کو مل کر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 200916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش