0
Tuesday 9 Oct 2012 00:40

ایران کے جوہری پروگرام کو ہر قیمت پر روکیں گے، مٹ رومنی کی ہرزہ سرائی

ایران کے جوہری پروگرام کو ہر قیمت پر روکیں گے، مٹ رومنی کی ہرزہ سرائی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے وہ برسراقتدار آگئے تو ہر قیمت پر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکیں گے۔ ریاست ورجینیا میں فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکا مخالف جذبات عروج پر ہیں۔ دنیا کا امن یقینی بنانے کے لیے ایران کے خلاف واضح موقف اپنانا ہوگا۔ مٹ رومنی نے کہا صدر اوباما شام کے حوالے سے درست فیصلے کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا وہ اقتدارمیں آئے تو اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ بارک اوباما کی پاکستان، افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں کوئی اسٹریٹجی نظر نہیں آتی، صدر اوباما کئی معاملات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے ورجینیا ملٹری انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت بڑا کارنامہ ہے، مشرق وسطیٰ میں اپنے نئے دوست بنانا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سے بہادر فوجیوں نے امریکا سے باہر اپنی جانیں نچھاور کیں، بیرون ملک ہمارا مشن امن ہے، امریکا کے سفارت خانوں پر حملے اور امریکی سفارتکاروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، امریکی جھنڈا ہمارے لئے قابل احترام ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں یہ جلایا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بن غازی میں ہوا سب نے دیکھا، مشرق وسطیٰ میں انتہاء پسندی کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق، لیبیا، شام سب جگہ آزادی اور جمہوریت کے خواہاں ہیں، ہم ان تمام ممالک کے دوست ہیں، جو آزاد تجارت چاہتے ہیں، صدر اوباما کئی معاملات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مٹ رومنی کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت بڑا کارنامہ ہے، بارک اوباما کی پاکستان، افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں کوئی اسٹریٹجی نظر نہیں آتی، امریکا کو لازمی طور پر اعتماد اور یقین کے ساتھ کام کرنا ہوگا، مشرق وسطیٰ میں اپنے نئے دوست بنانا ہیں، ایران کا جوہری ہتھیاروں کا حصول ناقابل قبول ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 202037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش