0
Tuesday 9 Oct 2012 23:03

شام پر حملہ کیا گيا تو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جہاد مقدسی

شام پر حملہ کیا گيا تو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جہاد مقدسی
اسلام ٹائمز۔ شام کے دفترخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں کی جارحیت کے مقابلے میں شام کے گوشے گوشے کا دفاع کیا جائیگا۔ شام کے دفتر خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے شام کے خلاف جارحیت پر مبنی ترکی کے وزیراعظم رجب طیّب اردوگان کے بیان پر اپنے رّدعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کسی بھی ملک سے جنگ کا خواہاں نہیں ہے تاہم اگر شام پر حملہ کیا گيا تو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔  ترجمان نے شام میں اقتدار نائب صدر فاروق الشرع کو منتقل کئے جانے سے متعلق ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کی تجویز کے بارے میں بھی کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے کا حق، صرف شامی عوام کو حاصل ہے۔ 

جہاد مقدسی نے فائر بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی اپیل کے بارے میں کہا کہ اس اپیل کا مقصد، سیاسی مذاکرات شروع کرنا ہے مگر مقابل فریق، اس بات کیلئے آمادہ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں بحران شروع ہونے کے آغاز سے ہی ترکی، اس ملک میں مداخلت اور بعض علاقائی ملکوں کہ جن میں قطر اور سعودی عرب شامل ہیں کے ساتھ مل کر شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہوئے اس ملک میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ 

شامی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ترک حکومت نے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور انہیں اپنے فوجی اڈوں میں ٹریننگ دے کر شام کے اندر دراندازی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کی جانب سے دمشق حکومت پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کے الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوگان ایسے عالم میں حکومت دمشق پر الزام لگا رہے ہيں کہ وہ خود اور ان کی حکومت، شام کے عوام کے خلاف کھلے عام دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک حکومت نے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور انہیں اپنے فوجی اڈوں میں ٹریننگ دے کر شام کے اندر دراندازی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رجب طیب اردوگان کو دمشق انقرہ تعلقات کے بحرانی ہونے کا سبب قرار دیا اور تاکید کی کہ وہ اپنے کینہ پر مبنی بیانات کے ذریعے یہ ثابت کر رہے ہيں کہ ابھی شام کو تباہ اور عوام کا خون بہانے سے سیراب نہيں ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 202290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش