0
Saturday 13 Oct 2012 16:19

امریکی غلامی سے نکلنے کیلئے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا، پاسبان

امریکی غلامی سے نکلنے کیلئے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا، پاسبان
اسلام ٹائمز۔ پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے مسائل کا سب سے بڑا ذمہ دار امریکہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کو سوائے ڈرون حملوں اور ملکی معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لئے امریکی غلامی سے نکلنے کے لئے عوام کو خود ہی میدان عمل میں آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی، امریکی مظالم کے شکار عباد الرحمن اور شمائلہ کنول اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے سینکڑوں بچوں اور بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے شمعیں روشن کرکے اُن سے اظہار یکجہتی کے لئے کیے جانے والے مظاہرہ سے کیا۔
خبر کا کوڈ : 203155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش