0
Monday 15 Oct 2012 10:35

بھارت کو کشمیر سے نکالنے کا وقت آگیا۔ ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، مولانا سمیع الحق

بھارت کو کشمیر سے نکالنے کا وقت آگیا۔ ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ حکمرانوں نے کشمیر پر یوٹرن لے لیا ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر کی جنگ کو مقدس جہاد سمجھتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ بھارت سمیت مغربی طاقتوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر کو نظرانداز نہیں کرنے دیں گے۔ مظفرآباد میں آزادی جموں و کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق اور جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید احمد، مولانا فضل الرحمن خلیل، احمد لودھیانوی، عبدالرشید ترابی، شیخ رشید، حمید گل، کانفرنس کے میزبان مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ امریکہ اتحادیوں اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود افغانستان پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکا۔ بھارت بھی کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ بھارت نے گذشتہ گیارہ برسوں میں پاکستان کو شدید ترین نقصان پہنچایا ہے۔ جس کے ازالے کا وقت آن پہنچا ہے۔ 

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجاہدین صفیں سیدھی کریں، انڈیا اگر خود نہیں نکلتا تو اسے نکالنے کا وقت آ گیا ہے۔ صدر زرداری سے ملک سے محبت کی امید کرنا فضول ہے۔ مہاجرین بھائی مشکل وقت گزار چکے ہیں، اب ان کی منزل مراد ملنے کو ہے۔ شہ رگ کو دشمن سے آزاد کرانے کیلئے ہاتھ پھیلائے نہیں جاتے بلکہ ہاتھ توڑے جاتے ہیں۔ پاکستان کو امریکہ اور کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے کیلئے پوری قوم ہمارا ساتھ دیے۔ 

آزادی کشمیر کانفرنس کے اعلامیے میں دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ازلی دشمن اور کشمیریوں کے قاتل بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ واپس لے، کشمیر کے اندر لوٹ مار، بدعنوانی، برداری ازم کا کلچر ختم کر کے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ پاک فوج مجاہدین کی امداد کے لیے عملی اقدامات کرے۔ آزاد کشمیر اور گلگت کا مشترکہ صدر، سپریم کورٹ اور کونسل تشکیل دی جائے۔ اس کے علاوہ نبی اکرم ص کی شان میں گستاخی پر منبی فلم بنانے والے معلون امریکی کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امت محمدی ان حربوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ نیز مسلم حکمرانوں اور او آئی سی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جاندار موقف اختیار کرتے ہوئے ایسی قانون سازی کرے تاکہ ایسے دلخراش واقعات کو روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 203694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش