0
Tuesday 16 Oct 2012 01:38

سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا

سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج بارے مقدمہ کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دید یا ہے جبکہ مقدمے کی سماعت کے لیے بدھ کا روز مقرر کیا گیا ہے۔ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ عدالتی بینچ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس سرمد جلالی عثمانی اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہے۔ یہ بینچ سابق وزیر اعظم و پی پی پی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفسر چودھری محمد اسلم کی جانب سے دائر مقدمہ کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار نے اپنے مقدمہ میں سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف، موجودہ ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہیٰ، سابق وزیر قانون بابر اعوان، وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت متعدد اہم شخصیات کو فریق بنا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ درخواست گزار بے نظیر بھٹو کے پروٹوکول افسر تھے اور وہ بے نظیر پر ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی جانب سے دائر سے درخواست ذیلی عدالتوں نے خارج کر دی تھی تاہم سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ یہ ایک اہم مقدمہ ہے اس لئے اس مقدمہ کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا دوسرا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ پہلے مقدمے میں بعض ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 203915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش