0
Tuesday 16 Oct 2012 22:53

عالمی سطح پر دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے، قاضی حسین احمد

عالمی سطح پر دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ علماء کرام سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ مغرب مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے اور سازشوں کا جال تیار کر رہا ہے۔ عالمی علماء مشائخ کانفرنس مسلمانوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید کا پیغام لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل نے 11 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی علماء مشائخ کانفرنس کے لئے عالمی سطح پر اسلامی تنظیمات، اسکالرز، سجادہ نشینان سے روابط شروع کردیئے ہیں۔ 

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ عالمی علماء مشائخ کانفرنس کا زندگی کے تمام طبقات کی طرف سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں تاریخ کا رخ اتحاد امت کی جانب موڑنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء ثاقب اکبر اور آصف لقمان قاضی نے انتظامات کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 204054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش