0
Monday 8 Feb 2010 12:19

امریکا،مڈل ٹاؤن کے پاور پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد ہلاک،12 زخمی،مرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا،فائر بریگیڈ حکام

امریکا،مڈل ٹاؤن کے پاور پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد ہلاک،12 زخمی،مرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا،فائر بریگیڈ حکام
مڈل ٹاؤن:امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے علاقے مڈل ٹاؤن کے میئر کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو ئے ہیں۔مڈل ٹاؤن کے میئرSebastian Giuliano نے نیوز کانفرنس میں 5 افراد کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا اور کہا کہ گیس سے چلنے والے 620 میگا واٹ کے نامکمل بجلی گھر میں دھماکہ ٹیسٹنگ کے دوران ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں عام طور پرسو سے دو سو افراد کام کرتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے حادثے کے وقت زیادہ تر لوگ وہاں سے نکل گئے تھے۔تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب قصبے کے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔حکام کے مطابق خیال ہے کہ دھماکے کے وقت پلانٹ میں 50 افراد موجود تھے تاہم کتنے افراد لاپتہ ہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بجلی گھر کی عمارت بھی زمیں بوس ہو گئی ہے جس کے ملبے تلے متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
نیویارک:امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے گیس پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد پلانٹ کا ایک حصہ بند کر دیا گیا جبکہ واقعے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر حکام کی جانب سے متنازع بیانات سامنے آ رہے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق مڈل ٹاوٴن کے گیس پاور پلانٹ میں دھماکا ہوا۔ ابتدائی طور پر میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ مڈل ٹاؤن پولیس کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم سٹی میئر سب ستیان گیلیانو نے اپنی ہنگامی پریس کانفرنس میں صرف پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں بارہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ بتانا ممکن نہیں کہ وقوع کے وقت کتنے افراد پلانٹ میں موجود تھے اور کتنے لاپتہ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ دھماکا پلانٹ میں کسی مشین کی آزمائش کے دوران ہوا۔دوسری جانب پاور پلانٹ میں دھماکے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں اور ہیلی کاپٹر طلب کر لئے گئے اور علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 20061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش