0
Friday 19 Oct 2012 23:32

نوشہرہ میں دو بم دھماکے، سرکاری سکول کی عمارت تباہ

نوشہرہ میں دو بم دھماکے، سرکاری سکول کی عمارت تباہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے اپنی ایک اور مزموم کارروائی کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دو دھماکوں سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نواحی علاقے کلے مرہٹی کے گرلز پرائمری سکول میں دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے سکول کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔ دھماکوں کے وقت سکول میں چوکیدار موجود نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس، ایلیٹ فورس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرلئے۔ واضح رہے کہ نوشہرہ میں اس سے قبل بھی تعلیم دشمن تخریب کار کئی سکولوں کی عمارتوں کو تباہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 204890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے