0
Monday 22 Oct 2012 14:04

شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے خوف کا شکار ہیں، حاجی حنیف طیب

شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے خوف کا شکار ہیں، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ ابرار احمد رحمانی اور علامہ خلیل الرحمن چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی شہر کے لوگوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانیاں دینے کے حوالے سے عجیب خوف طاری ہے۔ کچھ ایسے واقعات کا ارتکاب کیا گیا ہے کہ جس سے لوگ جانور خریدنے کے معاملے میں انجانے خوف کا شکار ہیں، جانوروں کے حوالے سے بھتہ مانگنے اور نہ دینے کی صورت میں جانوروں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس کی تعداد کا تو علم نہیں لیکن واقعات کی شہرت اس قدر ہوگئی ہے کہ شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے ایسے خوف کا شکار ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ کی نہ کوئی رٹ ہے اور نہ ہی کوئی وجود ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت ضرور کیا لیکن ابھی تک عملاً بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اپنی رٹ کا عملی مظاہرہ کرے اور اپنے عملی وجود کا مظاہرہ کرکے عوام میں جان و مال کے تحفظ کا احساس پیدا کرے تاکہ لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں۔
خبر کا کوڈ : 205628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش