0
Friday 19 Feb 2010 15:40

نائیجر میں فوجی بغاوت، افریقی یونین کی مذمت

نائیجر میں فوجی بغاوت، افریقی یونین کی مذمت
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائیجر کی فوج نے صدر ممدوح تانجا کے خلاف بغاوت کر دی۔ اس کاروائی میں 3 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجر کے صدر ممدوح تانجا کو نیامی سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک فوجی چھاونی میں قید کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز گرینویچ ٹائم کے مطابق دن 12 بجے گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی جو 15 منٹ تک جاری رہی جسکے بعد صدارتی محل سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ یاد رہے کہ نائیجر کے صدر نے ملکی پارلیمنٹ کو توڑنے کے بعد ملکی آئین میں ایسی تبدیلی کی تھی جسکی بنا پر وہ مزید 3 سال تک ملک کے صدر باقی رہ سکتے تھے۔ دوسری طرف فرانس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ افریقی یونین کے سربراہ جان پنگ نے ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے نائیجر میں فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے اور جمہوریت کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ افریقی یونین نائیجر کے ملکی آئین میں ہر قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتی ہے اور طاقت کے زور پر حکومت پر قبضہ کرنے کے مخالف ہے۔
خبر کا کوڈ : 20586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش