0
Tuesday 23 Oct 2012 21:56

بھارت طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر پائیگا، شبیر شاہ

بھارت طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر پائیگا، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کے رہنماوں پر مشتمل ایک وفد شبیر احمد شاہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے قصبہ سوپور میں جام شہادت نوش کرنے والے حریت پسند مزمل امین کے گھر گیا، جہاں وفد میں شامل رہنماوں نے شہید کے والدین اور دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا، جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے اس موقعہ پر سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمر کا پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا انسانی جانوں کی قربانیوں کا یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان کئی جنگیں ہوچکی ہیں اور اگر مسئلہ کشمیر کا پرامن سیاسی حل نہیں نکالا جاتا تو دونوں جوہری ہمسایہ ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم آرائی کے امکانات باقی رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا حل سیاسی طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے، بھارت طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر پائے گا۔ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا شہادتوں کو ضائع جانے سے بچانے کے لئے آزادی پسند سیاسی قیادت کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ بھارت 1947ء سے لیکر آج تک تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے دبانے کے حربے آزما چکا ہے لیکن خون سے سینچی ہوئی یہ تحریک لوگوں کے دلوں میں بس گئی ہے اس تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جاسکے گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے تب جاکر برصغر میں امن قائم ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ شہیدوں نے جس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس مقصد کی ہرحال میں حفاظت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 206054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش