0
Tuesday 23 Oct 2012 22:25
ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطٰی کیلئے پرعزم ہیں

ایران پرامن جوہری توانائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، علی اصغر سلطانیہ

ایران پرامن جوہری توانائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، علی اصغر سلطانیہ
اسلام ٹائمز۔ ایران نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار سکیورٹی اور سیاسی طاقت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے لئے ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے سی ٹی بی ٹی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار نہ تو سکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی سیاسی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں، بلکہ یہ سکیورٹی اور سیاسی طاقت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ سی ٹی بی ٹی اور این پی ٹی جیسے معاہدوں کے باوجود ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے کوئی واضح پیشرفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطٰی کے لئے پرعزم ہے، تاہم وہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خلاف بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی پیداوار اور ان کے استعمال کو قبرستان بنانے کے مترادف سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 206097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش