0
Thursday 25 Oct 2012 04:26

یزیدی سوچ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، سینیٹر شاہی سید

یزیدی سوچ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تشدد سے نفرت کرنے والی جماعت ہے، سر قربان کردیں گے مگر یزیدی سوچ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، ہمارے مسائل کا حل عدم تشدد میں پنہاں ہے، شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی سوچ و فکر کو کبھی شکست نہیں دی جاسکتی، وجود تو ختم ہوجاتا ہے مگر سوچ، فکر و نظریہ ہمیشہ باقی رہتا ہے، ملالہ یوسف زئی کی تاریخ ساز قربانی نے قوم کو یکجا کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں کارکنان کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسفند یار ولی خان کی قیادت میں اسلاف کی جدوجہد جاری کھیں گے قومی حقوق کے تحفظ اور بقاء کے لیے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنی صف بندی کریں تمام خطرات کا ڈت کر مقابلہ کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی نے عیدالاضحیٰ کے بعد تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اے این پی پٹیل پاڑہ وارڈ کے سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن عرف عبدل کو تنظیمی امور کی مسلسل خلاف ورزی اور انتہائی ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وارڈ کی کابینہ و مجلس عاملہ کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی صدر سے ان کی بنیادی ممبر شپ معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 206453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش