0
Friday 26 Oct 2012 20:30

سندھ بھر میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

سندھ بھر میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر کراچی سمیت صوبہ بھر میں 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، سلاخوں اور ڈنڈوں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ان چار دنوں میں لائسنس یافتہ اسلحہ کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے جو اجازت نامے جاری کئے گئے تھے وہ منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دفعہ 144 کے تحت کوئی بھی شخص لاٹھی یا سلاخ بھی ساتھ لے کر نہیں چل سکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے لئے بھیجے جانا والا سیکورٹی پلان منظور کرلیا جس کے تحت عیدالاضحی پر کراچی سمیت صوبہ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید الاضحی کے روز نماز عیدالاضحی کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی جاری کی ہے کہ عیدالاضحی کے حوالے سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےلئے جو ضابطہ اخلاق تشکیل دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرائیں۔ محکمہ داخلہ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے اور لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے جن فلاحی تنظیموں اور رفاحی اداروں نے اجازت نامے حاصل کئے ہیں ان تنظیموں اور اداروں کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے جو رضا کار کھالیں جمع کریں گے وہ اپنے ہمراہ اجازت نامہ اور اپنی تنظیم یا ادارے کا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں جبکہ محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ جو زبردستی کھالیں چھینے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ دریں اثناء کراچی سمیت صوبہ بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر 40 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 206668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش