0
Friday 26 Oct 2012 04:04

امن سے محبت اے این پی کی پالیسیوں کا بنیادی محور ہے، بشیر جان

امن سے محبت اے این پی کی پالیسیوں کا بنیادی محور ہے، بشیر جان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پانچوں ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکٹریز اور سیکریٹری اطلاعات کا مشترکہ اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان کی قیادت میں مردان ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں باچا خان مرکز پشاور پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال، عیدالاضحیٰ کے موقع امسال قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کے فیصلے اور عید کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے حوالے تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عید پر عوامی نیشنل پارٹی کے نام پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی کارکن اس قسم کے کسی فعل کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین تنظیمی کاروائی کی جائے گی۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوچکا ہے اور جدید جدور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہوچکا ہے لہٰذا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جدید ترین میڈیا سیل کے قیام کے بعد اس کی افادیت میں مزید اضافے کے لیے عید کے بعد ڈسٹرکٹ، پی ایس، وارڈ اور یونٹس کے سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس بلایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عیدالاضحی کے بعد تنظیمی سرگرمیوں کو حتمی شکل دی گئی اور تمام ضلعی صدور کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ پارٹی ورکرز کو تمام سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کریں۔ اجلاس میں پشاور میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی سیکرٹریٹ باچاخان مرکز پر بم حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دہشت گردی کے خلاف پارٹی اور قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا، امن کے مرکز کو نشانہ بنانا انتہائی گھناؤنی حرکت ہے، عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر رہے گی، باچاخان مرکز پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی عدم تشدد کی سیاست کی قائل و علمبردار ہے، جو امن کے دشمنوں کو پسند نہیں مگر ہم اس قسم کی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، تشدد سے نفرت اور امن سے محبت اے این پی کی پالیسیوں کا بنیادی محور ہے اور بقاء کی جنگ بھی اسی نظریئے کے تحت لڑی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان پر امن ر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش