0
Friday 26 Oct 2012 13:17

افغانستان، نماز عید میں خودکش حملہ، 37 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی

افغانستان، نماز عید میں خودکش حملہ، 37 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نماز عید کے اجتماع میں خودکش حملے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی پولیس چیف عبدالخالق اقصائی بھی شامل ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے شہر میمنہ میں خودکش حملہ آور نے نماز عید کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 37 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صوبہ فریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار باریز کے مطابق شہر کی مرکزی مسجد میں جیسے ہی نماز عید ختم ہوئی نامعلوم خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ 

ہلاک ہونے والوں میں عام شہری، پولیس و انٹیلی جنس اہلکار شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 2001ء میں افغانستان میں امریکی جارحیت اور طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان نے ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر توجہ مرکوز کرلی تھی اور شمالی علاقہ نسبتاً پرامن تصور کیا جاتا تھا، تاہم انہوں نے اب شمالی علاقوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 206722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش