0
Friday 26 Oct 2012 22:34

ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی جانب سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا

ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی جانب سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحریک عاشورا میں سب سے پہلے اپنی قربانی پیش کرکے فہرست شہداء میں سب سے پہلے اپنا نام تحریر کروایا۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا محمد علی حسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع ملیر کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ حسنین، جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ سالانہ مجلس شہادت سفیر امام حسین حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام اور اجتماعی دعائے عرفہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یوم عرفہ دعاؤں کی مقبولیت کا روز ہے، روز عرفہ کے دن انسان جس مقام ہر بھی موجود ہو پروردگار سے خالص ہوکر مخاطب ہو اور تصور میں میدان عرفات میں اپنی ذات کو موجود پائے خدا اس کی عبادات کو وہ ہی درجہ دے گا جو میدان عرفات میں موجود عازم حج کا ہوگا۔

مولانا محمد علی حسینی نے کہا کہ آئمہ معصومین علیہ السلام کی تعلیم کردہ تمام دعائیں انسانوں کی مشکلات کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں، آج حزب اللہ لبنان مادی وسائل سے نہیں بلکہ معصومین کے فرمان دعا مومن کا ہتھیار ہے پر عملی طور پر عمل کرکے بتا رہی ہے کہ دشمن کو زیر کرنے کیلئے دعا سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہے۔ پروگرام میں دعائے عرفہ کی تلاوت مولانا ناظر الحسنین جعفری نے کی جبکہ مجلس عزاء و اجتماعی دعائے عرفہ میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی۔
خبر کا کوڈ : 206819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش