0
Saturday 27 Oct 2012 09:26

عمران خان نیویارک جاتے ہوئے کینیڈا میں آف لوڈ، ڈرون حملوں پر مؤقف کے بارے میں پوچھ گچھ

عمران خان نیویارک جاتے ہوئے کینیڈا میں آف لوڈ، ڈرون حملوں پر مؤقف کے بارے میں پوچھ گچھ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ساتھیوں سمیت نیویارک پہنچ گئے، ٹورانٹو میں انہیں امریکہ جانے والے طیارے سے اتار کر ڈرون حملوں پر موقف کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما ٹورانٹو کے پیریسن ایئرپورٹ سے نیویارک جانے والی فلائٹ میں سوار ہوئے تو حکام نے انہیں روک لیا۔ امریکیوں نے عمران خان سے ڈرون حملوں کے حوالے سے مؤقف کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ عمران خان اور فوزیہ قصوری سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق حکام نے اگلی فلائٹ سے انہیں نیویارک جانے کی اجازت دے دی۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکی حکام کے سامنے ان کا وہی موقف ہے جس کا وہ ہمیشہ اعادہ کرتے آئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کینیڈا سے نیویارک پہنچ گئے۔ نیویارک پہنچنے سے قبل ٹورنٹو میں امریکی حکام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کے ساتھیوں کو پیرسن ایئرپورٹ پر نیویارک جانے والی فلائیٹ سے آف لوڈ کر دیا تھا، ایئرپورٹ حکام نے عمران خان سے ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ امریکی حکام ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کاموقف جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ عمران خان اور فوزیہ قصوری سمیت دیگر رہنما اپنی پرواز سے نیویارک نہیں جاسکے۔ 

عمران خان ساتھیوں سمیت پیرسن ایئرپورٹ پر نیویارک کیلئے اگلی پرواز کے منتظر تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے پارٹی رہنماء فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا گیا، انھوں نے کہا کہ مجھ سے بھی امریکی حکام پوچھتے رہے کہ میں کیا کرتی ہوں اور پارٹی میں میری کیا حیثیت ہے، انھوں نے کہا حکام نے عمران خان کا نام لے کر اُنہیں طیارے سے اتارا تھا۔ نیویارک پہنچ کر عمران خان نے بتایا کہ امریکی حکام نے ڈرون حملوں سے متعلق سوالات کیے، اور کوئی سوری نہیں کی۔ جس ملک کی حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہ کرے تو اُنہیں باہر ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیا پاکستان بنانا ہے، جس میں تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 206888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش