0
Sunday 28 Oct 2012 01:03

سیاسی اتحاد پر کئی جماعتوں سے بات چل رہی ہے، منور حسن

سیاسی اتحاد پر کئی جماعتوں سے بات چل رہی ہے، منور حسن
اسلام ٹائمز۔  امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کئی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کے کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھین کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے 1990ء میں الیکشن سے قبل جماعت اسلامی کے پیسے لینے کو مسترد کردیا اور کہا کہ پیسے لینے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ایک سوال پر سید منور حسن نے بتایا کہ سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کئی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ 

دوسری جانب منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے ہم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔  نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری تمام تر ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کو اپنا رول ادا کرنا چاہیئے اور کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہیئے۔ ستائیس اکتوبر کا دن کشمیری مسلمان یوم کشمیر کے طور پر منارہے ہیں، بھارت نے اس روز کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 207084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش