0
Tuesday 30 Oct 2012 20:37

موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے،رحیق عباسی

موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے،رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ایک فکری نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگر موجودہ انتخابی نظام صرف انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو 6 دھائیوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، موجودہ مسائل کا حل تین سال کیلئے غیر سیاسی حکومت کا قیام ہے جو ملک کو نیا سوشل آرڈر، نیا سیاسی نظام دے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہو سکے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے، عوام موجودہ انتخابی نظام کی خرابیوں کے خلاف بغاوت کر دیں اور انتخابی اصلاحات تک چین سے نہ بیٹھیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ موجودہ نظام میں 10 سے 20 کروڑ لگانے والوں کا الیکشن بنتا ہے اور ان میں سے ایک جیتتا ہے، ملک و قوم کی دشمن کچھ شخصیات یا جماعتیں نہیں بلکہ ظالمانہ استحصالی انتخابی نظام ہے جس نے عوامی خوشحالی اور ملک ترقی کو غصب کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام نہاد جمہوری کلچر کے تحت ہونے والے انتخابات کی دھاندلیاں موجودہ انتخابی نظام کا ہی شاخسانہ ہیں جس کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جب تک موجودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑا نہیں جاتا ملک کے 2 فی صد طبقات 98 فی صد عوام کے حقوق سے کھیلتے رہیں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ نظام کی خرافات کو پوری شدت سے محسوس کر کے اس کے خلاف منظم جدوجہد کا آغاز کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والے سن لیں اب ان کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی کیونکہ تحریک منہاج القرآن نظام کی تبدیلی کے لئے میدانِ عمل میں اتر چکی ہے، 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونیوالے علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تاریخی عوامی استقبال میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کریں گے اور یہ استقبال ملک میں نئے مثبت رجحان کو جنم دے گا۔ اس موقع پر بابر چودھری، طیب ضیاء اور رفیق صدیقی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 207771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش