0
Thursday 1 Nov 2012 00:55

پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کو کنگلا کردیا ہے، خرم دستگیر

پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کو کنگلا کردیا ہے، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کو کنگلا کردیا ہے، عوام زرداری ڈاکو راج کے خلاف حتمی معرکے کے لئے خود کو تیار کرلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کے کرپٹ ٹولے نے قومی اداروں کو بھاری رشوت کے عوض نااہل اور بد دیانت لوگوں کے حوالے کر دیا ہے، جنہوں نے ملکی تاریخ کی بد ترین لوٹ مار کر کے ادارے تباہ کر دیئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آج عوام بجلی اور گیس کو ترس رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لاحق کرپشن، لوڈشیڈنگ، مہنگائی و بیروزگاری جیسے سنگین مسائل سے نکالنے کیلئے موجودہ چور ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہو گی، عوام چوروں اور لٹیروں کے خلاف آئندہ الیکشن میں فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی شاندار کارکردگی سے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش