0
Friday 9 Nov 2012 12:56

پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں امریکہ،اسرائیل اور انکے مقامی ایجنٹ ملوث ہیں، آئی ایس او

پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں امریکہ،اسرائیل اور انکے مقامی ایجنٹ ملوث ہیں، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن ملیر کی جانب سے دانشگاہ علوم اسلامی محمدی ڈیرہ ملیر میں آمد ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے تحفظ عزاداری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع بھر کی ماتمی انجمنوں، تنظیموں اور اسکاﺅٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے اسکاﺅٹ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان سردار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا طاغوت عزاداری اور عزادارانِ امام حسین (ع) کے خلاف صف آراء ہے لہذا دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے عزاداری کی اہمیت اور ضرورت اور آنے والے ایام عزاء میں سیکیورٹی اور ہنگامی صورت حال میں فرائض اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار سید نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ دانشوروں، اسکالرز ،علماء کرام اور پڑھے لکھے طبقے کا قتل عام صرف شیعیان حیدر کرار کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ وطن عزیز کے ساتھ بھی کھلی دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعیان علی کا قتل عام دراصل اسی امریکی و صیہونی اسرائیلی اور علاقے میں موجود مسلمان ممالک پر مسلط کے نمک خوار حکمرانوںکے ایجنڈے کا حصہ ہے جو انہوں نے عراق، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، لبنان اور شام میں شروع کر رکھا ہے جسکا مقصد اسلام کو کمزور کرنا ہے۔

یونٹ صدر برادر سید فرحان حیدر مشہدی نے کہا کہ جیسے جیسے ایام عزا نزدیک آرہے ہیں لشکر یزید کے کارندے عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے میدان میں آگئے ہیں، لیکن ہم عزاداری سید الشہداء کا تحفظ اپنے خون کے آخری قطرہ تک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز شیعہ علماء و ذاکرین، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پورے پاکستان میں منظم انداز سے شہید کیا جا رہا ہے، پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں امریکہ، اسرائیل اور انکے مقامی ایجنٹ ملوث ہیں۔
 
انہوں نے کہ مزید کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرتے ہوئے فرقہ واریت پھیلا کر سنی شیعہ مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی امریکہ، صیہونی اسرائیل اور ان کے خطے میں موجود مسلمان و عرب ممالک میں عوام پر قابض نام نہاد مسلمان حکمراں و بادشاہت کی ناپاک سازش ہے جسے پاکستان کے سنی شیعہ مسلمان اچھی طرح سمجھتے ہیں، انشاءاللہ یہ سازش ماضی کی طرح ناکام ہو گی۔ انہوں نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان نازک حالات میں ہمارے نااہل حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ انہیں لوٹ کھسوٹ سے ہی فرصت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 210435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش