0
Monday 12 Nov 2012 13:15

مسلمانوں کی یکجہتی اس دور میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر قمر الدین جعفر

مسلمانوں کی یکجہتی اس دور میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر قمر الدین جعفر
اسلام ٹائمز۔ پارٹی آف اسلام (پاس) ملائیشیا کے سربراہ قمر الدین جعفر نے عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو امت مسلمہ کی رہنمائی کا حق ادا کرنا چاہیے۔ پوری امت مسلمہ منتظر ہے کہ اسلام کا قلعہ امت کو وحدت کے لئے لائحہ عمل دے گا۔ ملائشیا کے اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ تھائی لینڈ اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ میں تاریخ کے طالب علم کے طور پر جانتا ہوں کہ پاکستا امت مسلمہ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ملک ہے۔ پوری امت مسلمہ پاکستان کی طرف متوجہ ہے کہ اسلام کا یہ قلعہ امت مسلمہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہم سب سے بڑا مسلمان ملک ہونے کے باوجود پاکستان کے منتظر ہیں کہ امت مسلمہ کے لئے لائحہ عمل دے۔ ملائشیا کی اسلامک پارٹی حکومت کا حصہ ہے۔ لیکن ہمیں آ نے والے انتخابات میں مزید سیٹیں حاصل کرنی ہیں۔ ملائشیا میں ساٹھ فیصد آبادی مسلمان ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے حاضر ہیں تاکہ پاکستان مسلم امہ کی رہنمائی کرے۔ مسلمانوں کی یکجہتی اس دور میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 211195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش