0
Tuesday 13 Nov 2012 19:39

کراچی میں فرقہ واریت پھیل گئی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی، شکیل قادری

کراچی میں فرقہ واریت پھیل گئی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی، شکیل قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر کراچی میں فرقہ واریت پھیل گئی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔ پاکستان سُنی تحریک تحفظ ناموس رسالت لبیک یارسول اللہ پرامن لانگ مارچ پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور کیمپ کو آگ لگائے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے کراچی آمد پر لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ کے استقبال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شکیل قادری نے کہا کہ سیاسی پیر اپنے موکلوں کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات پھیلا کر شہر کو آگ و خون میں نہلانے چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت لانگ مارچ ریلی پر فائرنگ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے بلکہ یہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں جو کراچی کے امن کو تہہ و بالا کرکے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات میں دھکیلنے کے درپے ہیں۔ عوام اب ان چہروں کو پہچان لیں جو کراچی پر مسلط ہونے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں انہیں اسلام اور پاکستان سے کوئی سروکار نہیں ہے ان کا ایجنڈا صرف یہود و نصاریٰ کو تقویت پہچانا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو فرقہ واریت قرار دیا جارہا ہے جو کہ کسی طور بھی کراچی سمیت ملک کے امن کیلئے نہایت ہی خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 211592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش