0
Monday 1 Mar 2010 15:29

سوات میں تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب کمانڈر مولوی عالم سمیت 5 شدت پسند فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

سوات میں تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب کمانڈر مولوی عالم سمیت 5 شدت پسند فورسز سے جھڑپ میں ہلاک
سوات:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ آج صبح 4 بج کر 20 منٹ پر سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں تمام مطلوب پانچ شدت پسند مارے گئے۔شدت پسندوں کے قبضے سے تین عدد ایس ایم جیز،دو پستول،تین گرنیڈ بڑی تعداد میں جہادی لٹریچر اور سی ڈیز بھی برآمد کی گئی۔ہلاک ہونے والوں میں اہم شدت پسند کمانڈ محمد عالم بنوڑی اور مولانا شمس الحق جبکہ ان کے ساتھی محمد مسافر،شیر زمان اور عبد اللہ بھی شامل ہیں۔محمد عالم بنوڑی انتہائی اہم شدت پسند کمانڈر بتائے جاتے تھے۔حکومت کی جانب سے جن کے سر کی قیمت ایک کڑوڑ روپے مقرر کی تھی۔محمد عالم بنوڑی ضلع شانگلہ کے علاقے لیلونئی سے تھا اور طالبان تحریک میں2007ء میں شامل ہوئے تھے۔طالبان تحریک میں شامل ہونے سے پہلے تحصیل خوازہ خیلہ کے پرائمری اسکول میں پڑھاتا تھا۔گذشتہ سات سال سے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور میں رہائش پذیر تھے۔گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں جب شدت پسندوں نے ضلع بونیر کا رخ کیا تو محمد عالم بنوڑی کو ضلع بونیر کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب مولانا شمس الحق کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ سے تھا،جہاں وہ شدت پسندوں کے کمانڈر تھے۔
خبر کا کوڈ : 21223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش