0
Wednesday 24 Feb 2010 13:39

دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑ دیں،وزیرستان اور سوات کا کنٹرول اب سول حکومت سنبھالے،عسکری قیادت

دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑ دیں،وزیرستان اور سوات کا کنٹرول اب سول حکومت سنبھالے،عسکری قیادت
راولپنڈی:اسلام ٹائمز (جنگ نیوز) عسکری قیادت نے جنوبی وزیرستان اور سوات و مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سویلین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان علاقوں کا کنٹرول جلد سنبھالے،فوج ان کی مدد کرے گی،سینئر فوجی افسران نے منگل کو جی ایچ کیو میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔کمیٹی کی سربراہی چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کر رہے تھے۔ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل جاوید اقبال نے شرکاء کو قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان اور سوات دونوں سے دہشت گردوں کی جڑیں اکھاڑ دی گئی ہیں،اب سویلین حکومت کا کام ہے کہ وہ آگے آئے اور سوات کا کنٹرول سنبھالے جبکہ وفاقی حکومت جنوبی وزیرستان کا کنٹرول سنبھالے۔ہم ان کی مدد کریں گے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوات،مالاکنڈ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کو شکست دی جا چکی ہے،ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دے کر پاکستان کی سالمیت اور حکومتی رٹ کو یقینی بنایا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 20940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش