0
Friday 16 Nov 2012 14:29

امام حسین (ع) نے اپنا سر قلم کروایا لیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا، الطاف حسین

امام حسین (ع) نے اپنا سر قلم کروایا لیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرامِ حق و سچ کیلئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جو اسلام کی سربلندی کا مہینہ ہے اور اسے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانا ہم پر لازم ہے۔ محرم الحرام کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حق و سچ کی خاطر حضرات امام حسین ؑ نے اپنا سر قلم کروایا لیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے تمام مسالک اور فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ وہ نہ صرف حق و سچ کے لئے عملی جدوجہد کو جاری رکھیں بلکہ ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کو تسلیم کر تے ہوئے صدق دل سے احترام کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اور عقیدہ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے بھی خصوصاً اپیل کی وہ محرم الحرام میں ہونے ولاے مجالس، جلوس، خطبات اور محافل میں بھائی چارگی کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ایک دوسرے کے احترام کا درس ضرور دیں تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ملک بھر میں موجود ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ محرام الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنا مثالی کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 212286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش