0
Friday 16 Nov 2012 16:37

محرم الحرام، گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا

محرم الحرام، گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ شرو ع ہوتے ہی گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گلگت شہر کے مختلف امام بارگاہوں جمعرات کی رات سے ہی مجالس کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے، علماء کرام اور زاکرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی حیات طیبہ پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مظلوم امام ؑ نے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کیا اور ظلم کے سامنے جھکنے کی بجائے آواز حق بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے اور مسلمانان عالم مذہب اسلام سے دوری کی وجہ سے مختلف مسائل مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل و مشکلات سے نکلنے کے لئے دین اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیا جائے اور مظلوم امام کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کیا جائے۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی گلگت شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگا کر تلاشی لی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 212323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش