0
Tuesday 20 Nov 2012 13:21

ملتان، ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، ملتان ہائیکورٹ سے مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ہائیکورٹ بار کے صدر اشرف محمود خان نے کی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور اُن کے حواریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وکلاء نے مین روڈ بلاک کر کے امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے صدر اشرف محمود خان نے کہا کہ مسلم اُمہ اور بالخصوص او آئی سی کا کردار شرمناک ہے، نام نہاد عرب لیڈروں کی خاموشی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مصیبت کی ہر گھڑی میں فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونگے، اس موقع پر مظاہرین نے ’’امریکہ کا جو یار غدار ہے غدار ہے، اسرائیلی کا جو حامی ہے حرامی حرامی ہے، امریکہ کی بربادی تک جنگ رہے جنگ رہے گی، سن لو امریکیو ہم تمہاری موت ہیں‘‘ سمیت دیگر نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 213478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش