0
Thursday 22 Nov 2012 13:27

پاکستان اور غزہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، آئی ایس او

پاکستان اور غزہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، آئی ایس او
اسلام تائمز۔ گزشتہ عرصہ میں مظلوم مسلمانوں کے قتل اور عباس ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور راولپنڈی بم دھماکہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دو چار بم دھماکوں سے حکومت کے تمام انتظامات کا پول کھول کہ سامنے آگیا ہے، پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ٹائم بم کا استعمال ہوا اور اہلکار کھڑے تماشہ دیکھتے رہے، ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے، دہشت گردوں کو عدالت آزاد کر رہی ہے، پاکستان بھر میں بے دردی سے محب وطن مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں، اسی تسلسل کی کڑی غزہ ہے جہاں ظالم و غاصب اسرائیل نے ظلم و بربریت کا بازار گر کر رکھا ہے، مصوم بچوں، عورتوں جوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، اس پر ظلم کی انتہاء ہسپتالوں پر بھی حملہ کرکے زخمیوں کو شہید کیا جارہا ہے اور عالمی امن کے علمبردار خاموش رہ کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور دوسری طرف مسلمانان عالم خالی زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں اور ہر روز کئی درجن افراد ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں، دوسری طرف امریکہ مسلمانوں کو ہی قصور وار قرار دے رہا ہے، آئی ایس او پاکستان کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان و غزہ کے حالیہ دہشت گردی کے خلاف کربلا عصر حاضر پاکستان سے غزہ تک کے عنوان سے بیداری مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن محمد عابدی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا اسرائیل شر مطلق ہے جس سے خیر کی توقع کرنا بھی بے وقوفی ہے، جس چیز کی بنیاد جھوٹ پر ہو وہ زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکتی اور اسرائیل تو مکڑی کے جالے سے زیادہ مضبوط نہیں، غزہ پر حملہ اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا، ہم بیدار ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کہ مظلومین کے ساتھ ہیں اور کسی صورت مظلومین فلسطین کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کو اس صورت حال پر چپ کا روزہ توڑنا ہوگا اور کھُل کر یزید وقت کہ خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، ورنہ یہ آگ کل ہمارے گھر بھی جلا دے گی۔

علماء کا کہنا تھا کہ اگر آج لب آزاد نہ کیے تو قیامت میں رسول خدا (ص) کو کیا جواب دیں گے، ہم نے کربلا سے سبق سیکھا ہے تعداد میں کم ہو یا زیادہ دشمن کا مقابلہ کرکے دشمن کو ذلیل و رسوا کردیا جائے، کہاں ہے او آئی سی، کہاں ہے عرب لیگ، کہاں ہے اقوام متحدہ۔ دراصل یہ ساری کی ساری عزاداری ہے ہی ظالم کے خلاف، امام خمینی نے فرمایا مجلس عزاداری ہے ہی امریکہ کے خلاف کیونکہ ہم صرف اُس یزید کے خلاف نہیں بلکہ ہر دور کہ یزید کہ خلاف ہیں، جب بھی کوئی یزید سر اُٹھائے گا کربلا برپا ہوگی اور یزید زماں کو تباہ و برباد کردے گی۔

مقررین نے کہا کہ شہادت ہمارے لیے خدا کی طرف سے نعمت ہے، چاہے وہ فلسطین میں ہو یا پاکستان میں آج پاکستان میں ایک حسین ؑ کی ضرورت ہے، غزہ میں صہیونی اور پاکستان میں ان کے غلام پورے ملک بالخصوص کراچی میں قتل و غارت کا بازار گرم کرتے ہیں اور عزاداری کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دراصل یہ ڈالر پر پلنے والے ٹولے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں نہ یہ شیعہ ہیں نہ سُنی بلکہ یہ امریکہ کے پیروکار ہیں ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 214285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش