0
Friday 23 Nov 2012 21:29

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت 13 محرم کو ملک بھر میں دھرنے دے گی

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت 13 محرم کو ملک بھر میں دھرنے دے گی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر پنجاب بھر میں جامع مساجد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں جامع مسجد شباب چوک سمن آباد، جامع مسجد الحسین اچھرہ اور جامع مسجد ٹھوکر نیاز بیگ، جامع مسجد ویلنشیا ٹاؤن، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بھکر، جھنگ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علماء امامیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو شیعانِ حیدر کرار کا گھروں میں بیٹھنا حرام ہے، سڑکوں، گلی کوچوں اور شاہراؤں پر موجود رہیں اور عزاداری کے جلوسوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے دشمنان نواسۂ رسول (ع) کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ انہوں نے کہا عزاداری ہماری شہ رنگ حیات ہے، ہم ان شرپسندوں اور اسلام دشمنوں کو ان بیانات کی مذمت کرتے ہیں جو اس عبادت کو چار دیواری تک محدود کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مشن سیدالشہدا(ع) سے خائف ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسلام کی بقا ہی کربلا سے ہے اور اس کیلئے ہمیں جس حد تک بھی جانا پڑے ہم جانے کو تیار ہیں، عزاداری پر سازشیں کرنے والے 9 اور 10 محرم کو دیکھیں گے کہ ان کے آباؤ اجداد کی خواہش دم توڑ جائے گی اور حسینی اپنی بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا 13 محرم کو ملک بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا اور عزاداری سید الشہدا کے شہیدوں کا چہلم لیاقت باغ راولپنڈی میں کل پاکستان اجتماع کر کے منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 214644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش