0
Monday 26 Nov 2012 15:46

ڈی آئی خان دھماکہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ضلع بھر میں ہڑتال

ڈی آئی خان دھماکہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ضلع بھر میں ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جبکہ شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، ضلع بھر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے 135 افراد میں سے مزید ایک زخمی منصب شہادت پر فائز ہو گیا ہے، جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، ضلع بھر میں آج تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، 9 اور 10 محرم الحرام کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں اور 16 افراد کی شہادت کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے اہل تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ ہے اور پولیس اہلکار مختلف مقامات پر گشت کر رہے ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، ڈی آئی خان کی فضاء سوگوار ہے اور اہل سنت بھی اپنے اہل تشیع بھائیوں کے غم میں شریک ہیں، دوسری جانب دھماکہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 215325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش