0
Sunday 25 Nov 2012 11:24

ڈی آئی خان، عاشور کے جلوس میں بم دھماکہ، 7 افراد شہید 135 سے زائد زخمی

ڈی آئی خان، عاشور کے جلوس میں بم دھماکہ، 7 افراد شہید 135 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج پھر دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، ایک بم دھماکے کے ذریعہ عاشورہ کے جلوس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جلوس چوغلہ کے کمشنری بازار سے گزر رہا تھا۔ دھماکہ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 افراد شہید جبکہ 135 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پریشان کن صورتحال یہ بتائی گئی کہ جب واقعہ ہوا تو اسپتال میں کوئی ڈاکٹرز موجود نہیں تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعہ کیا گیا، سکواڈ کے انچارج کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک دکان میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اُڑیا گیا۔ ایک سوال اپنی جگہ پر موجود ہے کہ اگر دھماکہ خیز مواد ایک دکان کے اندر رکھا گیا تھا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس بارے میں پتہ کیوں نہ چل سکا۔ ایکسپریس کے نمائندے رمضان کے مطابق ڈی سی او ڈیرہ اور ٹی ایم او اس حساس دن کے موقع پر موجود ہی نہیں، پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دھماکہ ایک بند دکان میں ہوا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ فوج کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 215012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش