0
Wednesday 28 Nov 2012 00:49

دہشتگرد اپنے حمایتیوں کو پارلیمنٹ بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، میاں افتخار حسین

دہشتگرد اپنے حمایتیوں کو پارلیمنٹ بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشتگرد آئندہ انتخابات میں اپنے حمایتیوں کو پارلیمنٹ بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ وہ پارلیمنٹ پر قبضہ کرکے عوام پر اپنی سوچ اور مرضی کے فیصلے مسلط کر سکیں، اگر ایسا ہوا تو ملک بلکہ پوری دنیا کیلئے یہ انتہائی تباہ کن امر ہو گا لہذا عوام ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور انتخابات میں صحیح اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت جبہ تر ضلع نوشہرہ میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں افتخارحسین نے کہا کہ دہشت گرد پہلے ووٹ کو غیر اسلامی فعل قرار دیتے تھے اور ووٹ ڈالنے کے خلاف تھے لیکن اب انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ ووٹ کے بغیر وہ اپنا منفی ایجنڈا مسلط نہیں کر سکتے اس لئے انہوں نے وہ انتخابات میں اپنے حمایتیوں کو کامیابی دلوانے کے لئے اپنے زیر اثر علاقوں میں باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں لیکن ہم انہیں کسی صورت اس خطرناک کھیل میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر صورت ان کا راستہ روکیں گے۔
 
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس فورس کو مزید مضبوط و مستحکم کیا اور اس کی تنخواہوں، شہداء پیکج اور دیگر مراعات میں کئی گنا اضافہ کیا۔ صوبائی وزیر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار کئے بغیر اپنی بھرپور تیاری کریں اور عوام کو حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ قوم کی خاطر دی جانے والی قربانیوں سے بھی آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 215750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش