0
Thursday 29 Nov 2012 19:34

وانا،خودکش حملے میں طالبان کمانڈر ملانذیر شدید زخمی، 6افراد ہلاک

وانا،خودکش حملے میں طالبان کمانڈر ملانذیر شدید زخمی، 6افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک اور طالبان کمانڈر ملا نذیر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ وانا کے رستم بانا بازار میں اس وقت ہوا جب ملا نذیر اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وانا کے قریب رستم بازار میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اُڑا لیا، جنوبی وزیرستان میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ملا نذیر سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رہنماء ملا نذیر اپنے گھر سے باہر نکلے تو اچانک تاک لگائے خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو روک کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ملا نذیر سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

واقعہ کے بعد طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان رہنماء ملا نذیر پر ہونے والا حملہ خودکش تھا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے وانا بازار میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ملا نذیر بچ گئے ہیں۔ خودکش حملہ آور کے چار ساتھی بھی پکڑے گئے۔ خودکش حملہ آور کا تعلق محسود قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ طالبان کمانڈر ملا نذیر امن کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور علاقے میں ازبک جنگجوں کے خلاف ہونے والے کارروائیوں میں امن لشکر کا ساتھ دیا تھا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 216345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش