0
Friday 30 Nov 2012 16:24

گلگت، شیعہ مساجد بورڈ کا جلوس عزا میں سنی مساجد بورڈ کے ممبران کی شرکت پر خراج تحسین

گلگت، شیعہ مساجد بورڈ کا جلوس عزا میں سنی مساجد بورڈ کے ممبران کی شرکت پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ شیعہ مساجد بورڈ کے ترجمان حسین علی رانا نے محرم الحرام خصوصاً عاشورہ محرم کے جلوس میں سنی مساجد بورڈ کے ممبران کی شرکت کی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداروں کی واپسی کے دوران یادگار محلہ کے اکابرین نے جس تعاون اور خلوص کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے دونوں مساجد کلیدی کر دار ادا کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد بورڈ کی کوششوں کی وجہ سے ہی گلگت میں امن و امان کا مکمل قیام ہے اور اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قیام امن کے لئے اپنا کر دار ادا کریں اور مساجد بورڈ سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 216557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش