0
Friday 30 Nov 2012 16:15

ہمیں اپنے قائدین کے اس فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سید مہدی شاہ

ہمیں اپنے قائدین کے اس فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے اب تک پا کستان کے عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے اور وقت کے آمروں کے خلاف جدوجہد کرکے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کیمپ آف اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی 30 نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو اور مرد حر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرینگے۔ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں اس وقت کے آمر جنرل ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی اور پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ یوم تاسیس کے موقع پر ہم گلگت بلتستان کے عوام تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دینگے اور اپنے عہدوں جو پارٹی قائدین کی امانت ہیں کا استعمال ایمانداری اور دیانتداری سے کرتے ہوئے تمام چیلجز کا سامنے کرینگے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کے قیام کو تین سال مکمل ہونے کو ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ تمام تر مخالفتوں اور سازشو ں کے باؤجود پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی مخلوط حکومت نے عوامی مسائل کے حل میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور یہ سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پارٹی رہنماؤں کی ہدایت کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 45 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منانے کیلئے اقدامات کرے۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی ورکروں سے قریبی رابطہ رکھی اور پارٹی کے منشور اور نظریے کو گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے بہتر حکمت عملی وضح کریں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے قائدین کے اس فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش