0
Sunday 2 Dec 2012 21:21

سید محفوظ شاہ کی جانب سے بلایا جانیوالا اجلاس غیرآئینی تھا، حاجی حنیف طیب

سید محفوظ شاہ کی جانب سے بلایا جانیوالا اجلاس غیرآئینی تھا، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ محفوظ شاہ کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کے نام پر بلایا گیا اجلاس غیرآئینی اور غیرقانونی تھا، اس ناکام اور جعلی اجلاس میں اہلسنّت کی کوئی قابل ذکر شخصیت اور کوئی مستند سنی تنظیم شریک نہیں ہوئی، ان کے اجلاس میں کاغذی، فرضی اور لیٹر پیڈ تنظیمیں شریک ہوئیں۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل میں چلے جانے والوں کی طرف سے صاحبزادہ فضل کریم کو چیئرمین کے عہدے سے الگ کرنا مضحکہ خیز اور لطیفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل میں شامل ہو جانے والے سنی اتحاد کونسل کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ سازشی عناصر کو علماء و مشائخ اور تنظیماتِ اہلسنّت نے مسترد کر دیا ہے، ایک صوبائی حکومت اور ایک خاص سیاسی جماعت کے ایماء پر سنی اتحاد کونسل کے خلاف سازشیں کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں، اہل حق صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں جرأت و استقامت کے ساتھ انقلابِ نظامِ مصطفی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حاجی حنیف طیب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مقبولیت اور مختلف قومی جماعتوں کے ساتھ اتحاد سے بوکھلا کر ہمارے نظریاتی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن علماء و مشائخ اور سنی جماعتوں نے محفوظ شاہ کے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہیں اور اتحاد کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو باہمی اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فضل کریم ہی ہمارے قائد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 217273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش