0
Wednesday 5 Dec 2012 23:30

کراچی میں الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسرز جانبدار ہیں انہیں تبدیل کیا جاناچاہیے، منور حسن

کراچی میں الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسرز جانبدار ہیں انہیں تبدیل کیا جاناچاہیے، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ سید منورحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے لاکھوں لوگوں کے ووٹ کراچی سے باہر مستقل پتے پر منتقل کرا دیے ہیں اور ان کی تعداد 35 لاکھ بنتی ہے، سکول اور ہوٹلوں کے پتوں پر ہزاروں ووٹ ڈال دیے گئے ہیں، ایک سوگز کے مکان میں چھ سو ووٹ ہیں اس سے دھاندلی کا عمل آسان اور انتخابی عمل ہائی جیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسرز جانبدار ہیں انہیں تبدیل کیا جاناچاہیے اور غیر جانبدارا اور اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کرناچاہیے، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم فوج کی نگرانی میں ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصحیح کے عمل اور انتخابی حلقہ جات کی تبدیلی کی اس لیے مخالفت کررہی ہے کہ اس نے دھاندلی اور الیکشن ہائی جیک کرنے کا پورا انتظام کر رکھاہے جس کا بھانڈا پھوٹنے کا خطرہ ہے، کراچی میں الیکشن کا عمل اسی طرح ماضی میں بھی ہائی جیک کیا جاتارہاہے، سید منور حسن نے کہاکہ شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کروایا جائے۔ ۔

بدھ کے روز منصورہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہاہے کہ کراچی میں چودہ میں سے تیرہ جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوناچاہیے صرف ایم کیو ایم مخالفت کر رہی ہے کیونکہ پرویز مشرف کے دور میں اس نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروائی تھیں اور اب کی بار ووٹ بھی اپنی مرضی سے بنوائے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارجز ووٹوں کی درستگی کی مہم میں باقاعدہ شریک تھے بلکہ ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل نے تو وہ ریکارڈ نگ بھی چلادی جس میں الیکشن کمیشن کاایک اہلکار دوسرے اہلکار کو ووٹر لسٹیں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں لے جانے سے روک رہاہے اور کہتاہے کہ تنخواہ الیکشن کمیشن سے لیتے ہو اورکام سیکٹر آفس کا کرتے ہوجس کا جواب ملتا ہے کہ ان کا حکم ہے اور وہ الیکشن کمیشن کے لیے نہیں سیکٹر آفس کے لیے کام کرر ہاہے۔
خبر کا کوڈ : 218315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش