0
Wednesday 5 Dec 2012 23:24

جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کے لئے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں، وسیم اختر

جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کے لئے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ملک میں بے روزگاری کی انتہا ہوچکی ہے، پڑھے لکھے نوجوان بیرون ممالک ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، موجودہ سالانہ 1000ارب روپے کی کرپشن، ٹیکس چوری کا خاتمہ اور اپنے وسائل پر انحصار کرکے ہی ملک کو خود کفیل اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے، جو جتنا زیادہ بااختیار ہے اور جتنی زیادہ کرپشن کرے گا اس کی سزا بھی اتنی ہی زیادہ ہونی چاہئے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام انتشار، اضطراب اور مشکلات کا شکار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے عملاً اداروں کوتباہ و برباد کردیا ہے، ڈاکٹرز، انجینئرز، مزدور، کسان، کلرک غرض ہر طبقہ اپنے جائز مطالبات کے لئے سڑکوں پر ہے۔ مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کے لئے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، غریب عوام پر آئے روز بجلی، گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ سید وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ افرادی قوت کے بہترین استعمال کے لئے کارکنوں کی تعلیم و تربیت کا نظام رائج کیا جاناچاہئے۔ مزدوروں کو رہائش، علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم کا انتظام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 218321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش