0
Wednesday 5 Dec 2012 02:32

متحد ہوکر ہی ہم اغیار کی طرف سے تفرقہ بازی کے لئے کی جانے والی مذموم سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، جماعت اسلامی ملتان

متحد ہوکر ہی ہم اغیار کی طرف سے تفرقہ بازی کے لئے کی جانے والی مذموم سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، جماعت اسلامی ملتان
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب رائو ظفر اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک و ملت کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی (ص)کے نفاذ میں پنہاں ہے، مدارس و خانقاہوں پر چھاپے اور علماء کا قتل عام قابل مذمت ہے، مدارس پر چھاپے مار کرحکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، علماء کرام مسلمانوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں، متحد ہوکر ہی ہم اغیار کی طرف سے تفرقہ بازی کے لئے کی جانے والی مذموم سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
 
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شروع دن سے اتحاد امت اور اللہ کی زمین پر اللہ اور اُسکے رسول (ص)کے نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اس کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو موجودہ گمبھیر مسائل کی دلدل سے نکالاجاسکتا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی انگریز کا قانون نہیں چل سکتا، ظالم حکمران عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں حج جیسے مقدس فریضے میں بھی کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں ہیں، من پسند کمپنیوں اور افراد کو نوازا جارہا ہے۔ قوم کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں نااہل، کرپٹ اور امریکی غلام حکمرانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے گھر بھیج دیں۔
خبر کا کوڈ : 218034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش