0
Friday 7 Dec 2012 10:10

عوامی نوعیت کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، سید مہدی شاہ

عوامی نوعیت کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ بے روزگار گریجویٹس کیلئے قرضوں کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ پلاننگ ڈپارمنٹ چیف سیکریٹری اور محکمہ سیاحت باہمی مشاورت سے طریقہ کار وضح کریں۔ گلگت بلتستان کیلئے پاسکو سے خریدی جانے والی 20 لاکھ ٹن گندم کی شفاف طریقے سے ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا، کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کے سیکٹریز کو ہدایت کی کہ قانون ساز اسمبلی میں اپنے ادارے کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ معدنیات کے حوالے پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے سے متعلق سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے۔ سرکاری اداروں میں ملازمتوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے لہٰذا تمام اداروں میں خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے اداروں کے سیکٹریز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید مہدی شاہ نے کہا کہ سیکٹریز اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں اور غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں۔ حکومت نے سرکاری افسران کو دفاتر اور مراعات اس لئے دیئے ہیں کہ تاکہ فرائض کو بخوبی انجام دے سکیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ سیکٹریز اپنے ماتحت اداروں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وقت گزارنے کی پالیسی کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ سرکاری افسران غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ترقیاتی صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور عوامی نوعیت کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ استور دشکن پل میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شفاف انکوائری جلد مکمل کیا جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبے میں پاور کے حوالے سے کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ سسٹم میں مزید شامل کیا جاسکے اور صوبے میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جائے اور الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے الکڑولر لسٹوں پر کام تیزی سے کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع گلگت میں تمام جونیئر پوسٹوں پر گلگت والوں کو بھرتی کیا جائیگا تاکہ گلگت کے عوام کو بھی ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو ضروری فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ گلگت اسکردو ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیوں اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم کرنے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ بھرتی جائے، پڑھا لکھا گلگت بلتستان کو عملی جامع پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری زراعت کو ہدایت کی کہ سیراب گلگت بلتستان کا پی سی آئی فوری طور پر تیار کیا جائے تاکہ زراعت کے مواقع فراہم کئے جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں نفری کی کمی کو دور کیا جائیگا۔ مہدی شاہ نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں سروس ٹریبیونل کو عملی جامع پہچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت اور دیامر ریجن کیلئے 2 چیف انجینئرز ، 2 ڈی آئی جیز اور 2 کمشنرز کی اسامیاں فوری تخلیق کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 218760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش