0
Friday 7 Dec 2012 20:21

ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، سید عرفان موسوی مشہدی

ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، سید عرفان موسوی مشہدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان موسوی مشہدی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت(ص) کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا جہاد ہے اور جو قوتیں گستاخی رسول(ص) پر یہوودنصاریٰ کی مذمت و بیخ کنی نہیں کررہیں وہ اپنے ایمان کی خیر منائیں، ہم اپنے اسلاف و اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ کاچھا میں حرمت رسول(ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے فلسفے امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دیگر مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم کا زخم اتنا گہرا ہے کہ جسے اُمت مسلمہ کبھی بھلا نہیں سکتی، اس سلسلہ میں امریکہ کا رویہّ نہایت ہی شرمناک اور خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے منافقانہ رویے کو عاشقانِ رسول کبھی برداشت نہیں کر سکتے، چنانچہ ناموس رسالت(ص) کے مسئلہ میں ہر محاذ پر مغرب کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم(ص) کی شان اقدس میں ادنیٰ توہین پر بھی انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور حکمرانوں پر لازم ہو جاتا ہے کہ اسکو واصل جہنم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کے اپنا حق ادا نہ کیا تو عوام میں سے کوئی نہ کوئی غازی علم الدین شہید ضرور نکل آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 218909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش