0
Saturday 8 Dec 2012 21:04

امریکی قونصلیٹ کا لاہور میں 21 عمارتیں کرائے پر لینے کا انکشاف

امریکی قونصلیٹ کا لاہور میں 21 عمارتیں کرائے پر لینے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 21 عمارتیں کرائے پر حاصل کی ہیں جن کو قونصلیٹ اپنے غیر سفارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرئے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ نے یہ عمارتیں بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلبرگ، اور ویلنشیاء ٹاؤن کے علاقوں میں کرائے پر لی ہیں۔ امریکی قونصلیٹ اس سے قبل ایجرٹن روڈ پر شملہ پہاڑی کے پاس پریس کلب کے سامنے واقع ہے جہاں آئے روز احتجاجی مظاہروں کے باعث اس عمارت کا سیکورٹی کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ اس سے قبل کوئینز روڈ پر فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پہلو میں واقع تھا جس کو وہاں سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موجودہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کی عمارت تو یہی رہے گی لیکن سفارتی و غیرسفارتی سرگرمیوں کے لئے کرائے پر حاصل کی جانے والی 21 عمارتوں کو استعمال میں میں لایا جائے گا۔

عوامی وسیاسی حلقوں نے اس امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مذہبی، سیاسی وسماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک قونصلیٹ کے وجود کو ہم تسلیم نہیں کرتے اوپر سے مزید 21 جگہوں پر امریکی قونصلیٹ خریدے جائیں گے جو کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ رہنماؤں نے پنجاب حکومت کو توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے اور کہا ہے کہ حکومت امریکی قونصلیٹ کو ایک ہی عمارت تک محدود رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا وضاحت کر سکتا ہے کہ یہ 21 عمارتیں کس مقصد کے لئے استعمال ہوں گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ کرائے پر لی جانے والی ان عمارتوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جائے گا اور ان عمارتوں میں سیکڑوں ریمنڈدیوس آ کر قیام پذیر ہوں گے اور ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل کر یہیں آ کر روپوش ہو جائیں گے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر اس خبر کا نوٹس لے اور تمام پراپرٹی ڈیلرز کو متنبہ کر دیا جائے کہ امریکی قونصلیٹ کو ایسی کوئی عمارت نہ دی جائے اور دی جا چکی ہے تو فوراً واپس لے لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 219291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش